این آر او کیس سمیت مالی بے ضابطگیوں کے 10ریفرنسز کی سماعتیں ملتوی

این آر او کیس سمیت مالی بے ضابطگیوں کے 10ریفرنسز کی سماعتیں ملتوی

لاہور (خبر نگار) احتساب عدالت لاہور نے این آر او کے دو کیسوں سمیت مالی بے ضابطگی اور بدعنوانی کے10ریفرنسز میں سماعت معمول کی کارروائی کے بعد ملتوی کر دی ہے۔ فاضل عدالت نے این آر او کے کیس میں احمد صادق کے ریفرنس میں سماعت25جولائی جبکہ سردار شیخ احمد کے کیس میں سماعت30جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔ اسی طرح عدالت نے اربوں کے سکینڈل میں کینال موٹرز کے مالک رانا قیصر نذیر اور دیگر ملزمان کے خلاف زیر سماعت کیس میں کارروائی آئندہ ہفتہ تک ملتوی کر دی ہے جبکہ عدالت نے ڈبل شاہ کے ریفرنس میں شریک ملزم اکبر علی کے کیس میں کارروائی 25جولائی تک ملتوی کر دی ہے جبکہ عدالت نے مالی بے ضابطگی اور بدعنوانی کے دیگر زیر سماعت کیسوں میں سماعت معمولی کاروائی کے بعد ملتوی کر دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...