ایس پی مجاہد کا قربان لائن کے تمام دفاتر‘رہائش گاہوں میں ڈینگی سپرے کروانے کا حکم

ایس پی مجاہد کا قربان لائن کے تمام دفاتر‘رہائش گاہوں میں ڈینگی سپرے کروانے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی مجاہد کیپٹن (ر) رومیل اکرم نے حکم دیا ہے کہ قربان لائنز میں واقع ایلیٹ و مجاہد سکواڈ کی تمام بیرکس کے علاوہ دیگر دفاتر ہائے و قربان لائنز میں واقع تمام رہائش گاہوں میں ڈینگی سپرے کروایا جائے اور اس ضمن میں کسی کوتاہی کا مظاہر ہ نہ کیا جائے۔ اس سلسلہ میں لائن آفیسر کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے جس نے آج تمام قربان لائنز کے علاوہ اہلکاروں کے زیر استعمال بیرکس ، رہائش گاہوں و دیگر دفاتر ہائے میں اینٹی ڈینگی سپرے کا آغاز کر دیا ہے تاکہ ہر اہلکار اس موذی مرض سے تحفظ پا سکے اینٹی ڈینگی سپرے ٹیم ہر ہفتے 3G فاﺅنڈیشن کے تعاون سے قربان لائنز میں سپرے کرنے کی پابندہو گی اس سلسلہ میں انچارج انسداد ڈینگی قاسم علی کی نگرانی میں اینٹی ڈینگی سپرے شروع کر دیا گیا ہے ایس پی مجاہد نے لائن آفیسر کو حکم دیا کہ کوئی بھی ایسی بیرک یا دفتر باقی نہ رہے جس میں اینٹی ڈینگی سپرے نہ کروایا جائے انہوں نے تمام دفاتر و بیرکس کو مچھروں کی پہنچ سے دور رکھنے کے لئے مکمل صفائی کے ساتھ ساتھ اہلکاروں کو حکم دیا کہ و ہ سوتے وقت نہ صرف پوری آستین والے کپڑے پہنیں بلکہ مچھر دانی کا بھی استعمال کیا جائے بیرکس و باتھ روم کے ارد گرد ہرگز بارش کا پانی جمع نہ ہونے دیں اسی طرح گملوں و کیاریوں کی بھی خاص طور پر صفائی کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ مچھروں کی افزائش نسل نہ ہو پائے ایس پی مجاہد نے کہا کہ فورس کو ڈینگی مچھر سے ممکنہ حد تک بچاﺅ کے لئے سپرے کا آغاز کیا ہے تاکہ ہر اہلکار و افسر کو ڈینگی وائرس سے بچایا جاسکے کیونکہ تندرست فورس ہی معاشرے میں امن کے قیام کے لئے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو صحیح طریقے سے استعمال میں لاسکتی ہے اگر اہلکار تندرست ہو نگے تو ڈیوٹی بھی احسن طریقے سے سرانجام دے سکیں گے مچھروں کی افزائش نسل کو روکنے کے لئے ایم ٹی سیکشن میں موجود تمام پرانے ٹائروں وغیرہ کو بھی فی الفور ہٹا دیا گیا ہے تاکہ ان میں پانی وغیرہ جمع نہ ہو سکے تمام سیکشن کی باقاعدگی سے اچھی طرح صفائی بھی کروائی جار ہی ہے انہوں نے کہا کہ فورس کے تمام افسران و ملازمان کو ڈینگی سے بچنے کے لئے صفائی کے متعلق متواتر آگاہ (Sensitize) بھی کیا جا رہا ہے۔