حادثات سے محفوظ رکھنے کیلئے ایجوکیشن مہم چلائی گئی ہے، ڈی آئی جی

حادثات سے محفوظ رکھنے کیلئے ایجوکیشن مہم چلائی گئی ہے، ڈی آئی جی

لاہور(کرائم رپورٹر)شاہرات پرمو ٹر سائیکل سوار سب سے غیر محفوظ روڈ یوزر ہیںسیفٹی ہیلمٹ کو یقینی بنائیں۔ موٹر وے پولیس اےن فا ئےو سنٹر ل نے قومی شاہرات پر موٹر سائیکل سوارو ںکو حادثات سے محفوظ رکھنے کے لیے دو ہفتہ کی خصوصی بریفنگ ، ایجوکیشن مہم چلائی ہے جس میںموٹر سائکل سواروں کے لیے سیفٹی ھیلمٹ کی افادیت کے حوالے خصوصی بریفنگ دی جارہی ہے ۔اس سال کے شروع سے اب تک قومی شاہرا ہ پر ہونے والے 33جان لیوا حادثات میں20 موٹر سائکلسٹ کے ہیں۔ این ۔۵ سنٹرل میں زونل کمانڈرڈی آئی جی رائے الطاف کی خصوصی ہدایات پر روڈ سیفٹی کے اقدامات پر عمل درآمد کرنے، موٹر سائیکل سواروں کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کو روکنے اور حادثات سے بچاﺅ کے لیے سپیشل بریفنگ ایجوکشین اور انفورسمنٹ مہم چلائی گئی ہے جس میں سیفٹی ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے کے نقصانات ،اور شاہرات پر ٹریفک قوانین کی پابندی کو ملحوظ نہ رکھنے کی وجہ سے ہونے والے حادثات اور ان سے بچاءکے متعلق بریف کیا جائے گا۔ڈی آئی جی رائے الطاف نے لاہور گائیڈنس سنٹر اور قومی شاہراہ پر دیگر مقامات پر مہم کا جائزہ لیا ۔ ڈی آئی جی نے تمام ایس ایس پی صاحبان اور بیٹ کمانڈر ز کو ہدایات دی ہیں کہ وہ ذاتی طور پر روڈ سیفٹی مہم کی نگرانی کریں ۔ سنٹرل زونمیں ٹریفک حادثات کی وجہ بننے والی وجوہات کو مد نظر رکھ کر قومی شاہراہ پر نمایاں مقاما ت اور ٹول پلازوں پر بریفنگ کیمپ لگائے گئے ہیں ، موٹر سائیکل سواروں اور سیفٹی ہیلمٹ کی اس دو ہفتوں کی مہم کے دوران ٹریفک قوانین سے آگاہی دینے کے لیے بریفنگ د یے جانے کے ساتھ ساتھ اس مہم کے دوسرے حصے پر عمل کرتے ہوئے موٹر سائیکل سواروں کی طرف سے کی گئی قانون کی خلاف ورزیوں پر جرمانے بھی کیے جائیں گے ۔ زونل کمانڈر ڈی آئی جی رائے الطاف نے پٹرولنگ افسران کو ہدایت کی ہے کہ موٹر سائیکل سواروں کوحادثات سے بچانے کے لیے بریفنگ ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ قانون پر عمل درآمد کروانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کو اپنی ڈیوٹی کا لازمی حصہ بنالیں کیونکہ تمام روڈ یوزر ز میںموٹر سائیکل سوار ہی سب سے ذیادہ غیر محفوظ اور لاپر واہ ہوتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1