تھانہ گجر پورہ کے علاقہ میں جرائم بڑھ گئے‘سود خوری کادھندا عروج پر‘مکین پریشان

تھانہ گجر پورہ کے علاقہ میں جرائم بڑھ گئے‘سود خوری کادھندا عروج پر‘مکین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیاقت کھرل) تھانہ گجر پورہ میں دو چند نئی آبادیاں قائم ہونے پر راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتیں عام،کرائے کی موٹر سائیکلوں پر پینٹ شڑٹوں میں ملبوس .... اپلائیڈ فار اور نئی موٹرسائیکلوں پرسڑکوں پر سرعام وارداتوں میں مصروف منشیات فروشی اور شراب فروخت کرنے کے اڈے قائم، جبکہ اس علاقے میں غریب آبادیوں کے باعث سود خوری کا دھندہ عام ، جبکہ اس علاقے میں لڑائی جھگڑے کے معمولی واقعات سے شروع ہونے والے قتل و غارت پرانی دشمنیوں میں جہاں تبدیل ہو چکے ہیں وہاں اس تھانے کے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے، علاقے کے لوگ ایک طرف اس علاقے میں سے نقل و مکانی کرنے پر مجبور ہیں، وہاں تھانے کی پولیس سے انصاف نہ ملنے پر سراپا احتجاج بن کر رہ گئے ہیں ”پاکستان“ کی ٹیم نے تھانہ گجرپورہ کے علاقے میں ہونے والی وارداتوں میں مسلسل اضافہ پر گذشتہ روز تھانے کے سامنے شہریوں کے مسائل سنے تو تھانے کے اہلکاروں کو ڈیوٹی افسر کی موجودگی میں شہری پولیس کے خلاف پھٹ پڑے۔ اس موقع پر شہریوں کی زیادہ شکایات انوسٹی گیشن کے خلاف تھیں ، جبکہ مقدمات اندراج نہ ہونے پر شہریوں کی شکایات بھی کم نہ تھیں اس موقع پر شہریوں صدیق احمد، بلال اصغر اور ریاض احمد ، شبیر احمد نے بتایا کہ اس تھانے کے متعدد ایس ایچ اوز تھانے کی حدود میں جرائم کی روک تھام میں ناکامی پر تبدیل ہوئے ہیں شہریوں نے بتایا کہ اس تھانے میں گذشتہ تین سے چار سالوں میں نامور پولیس انسپکٹروں کو ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے۔ لیکن اس کے باوجود اس تھانے کی حدود میں نہ تو جرائم میں کمی آسکی ہے اور نہ ہی اس تھانے کی حدود میں ہونے والے لڑائی جھگڑے کے معمولی واقعات جو کہ بڑی بڑی دشمنیوں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ علاقے کے مکینوں میں پولیس سے انصاف نہ ملنے پر نفرت پائی جانے لگی ہے کہ اس موقع پر جلیل احمد، محمد عمر اور جلال احمد نے بتایا کہ فضل پورہ میں18سالہ لڑکی فاخرہ نے پسند کی شادی کر رکھی ہے پولیس نے لڑکی(ف) کے سسر کو 10دن سے حوالات میں بند کر رکھا ہے اور تھانے جانے پر پولیس اہلکار بدتمیزی کرتے ہیں اس موقع پر محمد عبداللہ، صدیق احمد، ریاض احمد، عبداللہ خان، ریاض بٹ اور نبیلہ صدیقی نے بتایا کہ محنت کش کے کم سن بیٹے رحمان کم9بجے صبح کو اغواءکر لیا گیا ۔ پولیس نے دودن بعد مقدمہ درج کیا اور ملزمان نے کم سن لڑکے رحمان کواغواءکرنے کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا اور لاش ....تھانے کے علاقے میں پھینک دی پولیس لاعلم رہی، اور آخر کارپولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر لیا، لیکن پولیس چار ماہ گذر جانے کے باوجود اس اندھے قتل کو واقعہ کا سراغ نہیں لگا سکی۔ اس حوالے سے انسپکٹر انوسٹی گیشن محمد عارف نے بتایا کہ اندھے قتل کے اس واقعہ میں دو افراد ندیم وغیرہ کو حراست میں لے رکھا ہے اور تفتیش جاری ہے کہ اس موقع پر شہریوں احمد ریاض، حسن علی خان اور ....ریاست علی نے بتایا کہ اس تھانے کی حدود میں جرائم بڑھنے کی بنیادی وجہ چھوٹی چھوٹی آبادیوں میں .... گلی میں کرائے پر لوگ رہائش پذیر ہیں جن کے نہ تو مالک مکان کے پاس ریکارڈ ہے اور نہ ہی پراپرٹی ڈیلر یاتھانے کے پاس کوئی ریکارڈ ہے۔