دی ٹرسٹ سکول میں تخلیقی آرٹ اور آمد رمضان کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد

دی ٹرسٹ سکول میں تخلیقی آرٹ اور آمد رمضان کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد

لاہور (پ ر) دی ٹرسٹ سکول میں عامر ٹاﺅن ہربنس پورہ لاہور میں خواتین اساتذہ کے لیے ماہ رمضان کی حقیقی روح کو اجاگر کرنے اور تخلیقی آرٹ سے متعلق تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی ومشہور ایونٹ پلانر مسز زارہ اسلم نے مختلف گھریلو اشیاءکو ری سائیکل کرکے مفید آرائیشی اشیاءبنانے کے طریقے بھی بتائے اور یہ ورکشاپ بھی دی ٹرسٹ سکول میں اساتذہ کرام کو دی جانے والی ورکشاپز کی ہی ایک کڑی تھی۔ جس میں مہمان خصوصی مسز زارہ اسلم کے علاوہ مختلف سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بھی شرکت کی۔ آخر میں ٹرسٹی مسز سائرہ طاہر نے مہمانان گرامی اور ورکشاپ کے شرکاءکا شکریہ ادا کرتے ہوئے اقبال کے خوبصورت اشعار سے سب کو محفوظ کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...