بھارت جنگی بنیادوں پر ڈیم تعمیر کررہا ہے، سیف اللہ منصور
لاہور(پ ر)پاکستان واٹر موومنٹ نے کہا ہے کہ بھارت اسرائیلی ماہرین کے تعاون سے جنگی بنیادوں پرمقبوضہ کشمیر سے آنےوالے پاکستانی دریاﺅں پر ڈیم تعمیر کر رہا ہے۔بھارتی آبی دہشت گردی کو بزور بازو روکا جائے۔ تمام ڈیم فی الفور تعمیر کئے جائیں اور ڈیموں کی تعمیر کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے مٹھی بھر شرپسند عناصر کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔ انڈیا دنیا کی سب سے بڑی پانی کی چوری اور ڈکیتی کا ارتکاب کر رہا ہے۔ پاکستانی دریاﺅں کی طرح ندی نالوں پر بھی ڈیم بنائے جارہے ہیں اور زیر زمین سرنگوں کے ذریعہ ان کا رخ موڑا جارہا ہے۔ بھارت سن لے! وہ آبی دہشت گردی سے باز نہ آیا تو آئندہ پاک بھارت جنگ پانی کے مسئلہ پر ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان واٹر موومنٹ کے کنوینئر حافظ سیف اللہ منصور اورمرکزی رہنما حافظ خالد ولید نے گزشتہ روز بھارتی آبی دہشت گردی کے حوالہ سے بلائے گئے اجلاس کے اختتام پربریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ بھارتی آبی دہشت گردی کے خلاف ملک بھر کے کونے کونے میں جلسوں، کانفرنسوں اور سمینارز کے انعقاد کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا۔ اور ملٹی میڈیا پروجیکٹرز کے ذریعہ عوام الناس کو بھارتی سازشوں سے آگاہ کیا جائے گا۔ پاکستان واٹر موومنٹ کے رہنماﺅں نے کہا کہ لاکھوں مسلمانوں کا قاتل بھارت پاکستانی دریاﺅں پر ڈیموں کے تعمیرمکمل کر کے بغیر جنگ لڑے وطن عزیز پاکستان کو فتح کرنے کے خواب دیکھ رہا ہے سیف اللہ منصور