اسلامی جمعیت طالبات پاکستان کا تین روزہ اجتماع منصورہ میں شروع

اسلامی جمعیت طالبات پاکستان کا تین روزہ اجتماع منصورہ میں شروع

لاہور(پ ر) نبی اکرم ﷺ کی حیات مبارکہ کے درخشاں پہلوﺅں سے یہ بات عیاں ہے کہ آپ نے ہمہ گیر سیاسی، شخصی، سماجی و معاشی انقلاب برپا کیا۔ بیک وقت بہترین ، مدبر، سپہ سالار اور قائد کی حیثیت سے آپ نے تبدیلی پیدا کی۔ اسلام اصل زور باطن کی تبدیلی پر دیتا ہے لہٰذ ا جو لوگ اصلاح کا کام کرنے کے لئے اٹھیں انہیں باطن ہی کو بدلنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار اسلامک ریسرچ اکیڈمی کراچی کے ڈائریکیٹر ڈاکٹر شاہد ہاشمی نے گزشتہ روز منصورہ میں منعقدہ اسلامی جمعیت طالبات کی مرکزی تربیت گاہ برائے ارکان و امیدواران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1