ایپکا کا 3 اور 4 جولائی کو ہڑتال کا اعلان

ایپکا کا 3 اور 4 جولائی کو ہڑتال کا اعلان

لاہور (پ ر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایپکا کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس راولپنڈی کے مرکزی آفس میں منعقد ہوا۔ جس میں چاروں صوبائی صدور اور مرکزی عہدیداران نے شرکت کی جس میں محکمہ بہبود آبادی کے ملازمین کی گرفتاریوں اور بے بنیاد مقدمات بنانے اور بے گناہ جھوٹے ملازمین جو گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے جیل میں ہیں حکومت پنجاب کے اس جابرانہ عمل پر پرزور مذمت کی اور غم و غصہ کا اظہار کیا گیا اور پورے پاکستان کے سرکاری ملازمین میں پائی جانیوالی بے چینی کا ذکر کیا گیا کہ ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا گیاکہ بے گناہ سرکاری ملازمین کو رہا کیا جائے اور ظالمانہ مقدمات واپس لئے جائیں اور انہیں ملازمت پر بحال کیا جائے ایپکا نے پورے پاکستان میں 3 جولائی اور 4 جولائی کو مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا اور آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے سنٹرل کمیٹی کا اجلاس لاہور میں طلب کرلیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1