ڈاکٹر مسیحا ہیں، انسانی زندگی سے نہ کھیلیں، ہومن رائٹس موومنٹ

ڈاکٹر مسیحا ہیں، انسانی زندگی سے نہ کھیلیں، ہومن رائٹس موومنٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) ہومین رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد اقبال خان، سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ ،مرکزی سینئر نائب صدر ورمہرمحمد سلیم، میاں ذوالفقار راٹھور،میاں ارشد علی، صدر پنجاب چودھری خالد عزیز، صوبائی نائب صدر ر شیخ طلال امجد احد حنیف اور صدر لاہور ایوب چودھری نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز مسیحا ہوتے ہیں، انسانی زندگی سے نہ کھیلیں۔ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی نتیجہ میں ہونیوالی اموات قتل عمد کے زمرے میں آتی ہیں، اگر یہ شرافت سے راہ راست پر نہیں آتے تو ان کے ساتھ سخت رویہ اپنا یا جائے۔