قبضہ مافیا کی دیدہ دلیری ‘لاریکس کالونی گڑھی شاہو کے راستے بند انتظامیہ خاموش

قبضہ مافیا کی دیدہ دلیری ‘لاریکس کالونی گڑھی شاہو کے راستے بند انتظامیہ ...

لاہور(سٹاف رپورٹر)ریلوے سروے کالونی کے بعض بااثر قبضہ مافیا نے گڑھی شاہو میں واقع لاہور ایریا آف ریلوے ایمپلائز کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی(لاریکس کالونی )جی ایس ون کو جانے والے تمام راستے رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیئے ہیں جس کے باعث مکینوں اور ٹریفک کو یہاں سے گزرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تاہم لاریکس کالونی کے مکینوں کے احتجاج کے باوجود ریلوے سروے کالونی کے قبضہ مافیا نے راستے سے آہنی رکاوٹیں نہیں ہٹائیں جبکہ ضلعی حکومت بھی لاریکس کالونی کے مکینوں کودرپیش مسائل کے حل اور غیر قانونی طور پر راستے میں کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں کو ختم کرنے سے گریزاں ہے اور خاموش تمائی بنی ہوئی ہے ۔اسی طرح لاریکس کالونی میں گٹروں کے ڈھکن غائب ہیں اور گٹر کھلے ہیں جو آئے روز حادثات کا سبب بن رہے ہیں ستم بالائے ستم یہ ہے کہ کالونی کے مکین پانی سے بھی محروم ہوگئے ہیں صبح سے شام تک پانی نہیں آتا اور شہری پانی خرید کر ضروریات زندگی کو پورا کرنے پر مجبور ہیں ۔ٹیوب ویل کئی کئی گھٹنے بند اور آئے روز خراب ہو جاتا ہے جس کے باعث شہریوں کی معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئی ہے ۔یہ صورتحال گزشتہ روز پاکستان کو سروے کے دوران سامنے آئی ۔بتایا گیا کہ گڑھی شاہو کے قریب ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین کی لاہور ایریا آف ریلوے ایمپلائز کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی (لاریکس کالونی )بنائی گئی یہ ارضی ریلوے نے کوآپریٹو کے سپرد کردی ہے۔ اس کالونی کے ساتھ ہی ریلوے ملازمین جو ڈیوٹی پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں ابھی ریٹائرڈ نہیں ہوئے ان کے لئے رہائشی کواٹر بنائے گئے ہیں اور اس رہائشی علاقے کو باقاعدہ کالونی کا درجہ حاصل ہے۔یہاں پر مکینوں نے اپنے قانون خود ہی بنا رکھے ہیں جس جگہ چاہتے ہیں یہاں پر آہنی رکاوٹیں کھڑی کردیتے ہیں اور گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی آمدورفت بند کردیتے ہیں بدھ کے روز دیکھا گیا کہ ریلوے ملازمین نے ریلوے سروے کالونی جامع مسجد کے سامنے بلاک کے داخلی اور خارجی راستوں پر بیرئرلگا رکھے ہیں اس کے علاوہ ریلوے کی لائنیں بھی کھڑی کررکھی ہیں تاکہ کوئی گاڑی یہاں سے گزر نہ سکے تاہم ریلوے ملازمین ان بیرئر اور رکاوٹوں کی آڑ میں ریلوے اراضی پر کھلم کھلا قبضہ کرنے میں مصروف اور سرگر م ہیں ۔اس بلا ک کے بعض مکینو ں نے اپنے کواٹروں کے باہرغیر قانونی تجاوزات بھی قائم کرکھی ہیں جن کو مستقبل میں پکے مکانات بنائے جانے کا امکان ہے۔مزید براں ریلوے سروے کالونی سے تھوڑے ہی فاصلے پر عائشہ پبلک سکول کے قریب 886اور 883کے مکینوں نے بھی ریلوے لائنیں لگا کر راستے بند کئے ہیں ان غیر قانونی رکاوٹوں کے متعلق لاریکس کالونی کے مکینوں نے متعلقہ حکام کو متعد د بار آگاہ کیا ہے مگر انہوں نے چپ سادھ رکھی ہے لاریکس کالونی کے رہائشیوں کے لئے کالونی مسائلستان بن گئی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...