عوا، ریلیف دینے کیلئے :سستے رمضان بازار شروع‘شادمان میں صارفین کی تعداد نہ ہونے کے برابر

عوا، ریلیف دینے کیلئے :سستے رمضان بازار شروع‘شادمان میں صارفین کی تعداد نہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اسد اقبال - تصاویر حاجی عبدالشکور) ضلعی حکومت کے زیر اہتمام رمضان المبارک میں عوام کو ارزاں نرخوں پر اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کےلئے سستے رمضان بازاروں کا انعقاد کر دیا گیا ہے جبکہ اشیاءکے سٹالز کی ترتیب و دیگر امور تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں اور آج سے لاہور سمیت پنجاب بھر کے سستے رمضان بازاروں میں اشیاءکی فروخت کا سلسلہ صبح دس سے شام 6بجے تک معمول کے مطابق چلتا رہے گا روزنامہ پاکستان کی جانب سے گزشتہ روز شادامان رمضان بازار سروے میں داتا گنج بخش ٹاﺅن اور ضلعی حکومت کے اہلکار رمضان بازار میں سٹالوں کی ترتیب اور سجانے میں مگن رہے جہاں پر پچاس فیصد کے قریب سبزیوں و پھلوں کے سٹالز اور مٹن بیف گوشت کے سٹالز کو مکمل طور پر سجا دیا گیا ہے جبکہ بزرگ صارفین کے لئے سٹیزن کمپین میڈیکل کیمپ دفتر شکایات اور چینی و آٹا کے علیحدہ علیحدہ سٹالز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے تاہم شادمان رمضان بازار میں صارفین کی تعداد نہ ہونے کے برابر دکھائی دی انتظامیہ کی جانب سے رمضان بازار کے داخلی و خارجی راستوں کو کشادہ بناتے ہوئے ایک ماڈل بازار بنایا گیا ہے خریداری کرنے آئے ہوئے صارفین علی ظفر کامران، وقاص مغل، وحید صدیق، یوسف بصیر ، عازیہ، عظمیٰ، ناہید اور افزا نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں سستے رمضان بازاروں میں انعقاد خوش آئند ہے تاہم یہاں پر مکمل اتوار بازار نہ لگایا گیا اور چینی، آٹا سمیت دیگر اشیاءناپید ہیں علاوہ ازیں پھلوں کی قیمتیں عام مارکیٹ کے تناسب سے زیادہ جبکہ سبزیوں کی قیمتیں اسے دو روپے فی کلو سستی ہیں اتنظامیہ رمضان بازاروں میں چیک اینڈ بیلنس پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ رمضان بازار میں فروخت ہونے والی اشیاءماہ رمضان میں سبزیوں کو پچاس فیصد تک سبسڈی دیتے ہوئے فروخت کی جائیں تاکہ اس ماہ مبارک میں غریب و سفید پوش طبقہ حقیقی ریلیف سے ہمکنار ہوئے، صارفین کا کہنا تھا کہ حکومت رمضان بازار میں تمام تر بنیادی اشیاءکی سپلائی وافر مقدار میں کروائے تاکہ قلت کے باعث قیمتوں میں بہتر ممکونہ ہوئے اور سبزی با آسانی ضرورت کے مطباق اشیاءخرید ہو سکیں، انہوں نے مزید کہا کہ ڈی سی او لاہور سستے رمضان بازاروں کی صورتحال کو جانچنے اور سبزیوں کو درپیش مسائل سے باخبررہنے کے لئے رمضان بازاروں کے اچانک دورے کرے تاکہ انتظامیہ پر چیک اینڈ بیلنس ہونے سے فرئاض کی ادائیگی ایمانداری سے ہوئے اورسنٹرل حکومت کے اس اقدام سے بھرپور مستفید ہو سکیں۔