”پاکستان“کی خبر پر ایکشن نیب ٹیم ملٹری کو آپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی پہنچ گئی‘متاثرین بے ضابطگیوں کے خلاف پھٹ پڑے

”پاکستان“کی خبر پر ایکشن نیب ٹیم ملٹری کو آپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی پہنچ ...

لاہور(اپنے نمائندے سے) روزنامہ پاکستان کی خبر پر ایکشن نیب کی انوسٹی گیشن ٹیم ملٹری اکاﺅنٹس کو اپرٹیو ہاﺅسنگ سوسائٹی پہنچ گئی ،متاثرین کی بڑی تعداد سوسائٹی میں ہونے والی بے ضابطگیوں اور بد امنی کے خلاف پھٹ پڑی نیب کی ٹیم کو ملٹری اکاﺅنٹس کو آپرٹیو سوسائٹی میں سروے کرنے پر سابقہ ڈائریکٹر لینڈ کی جانب سے کھڑے کئے جانے والے مسلح افراد کا متاثرین سے جھگڑا ہو گیا نیب کی انوسٹی گیشن ٹیم کی مداخلت کے باعث جھگڑا ختم کروادیا گیا مزید معلوم ہوا ہے کہ روز نامہ پاکستان میں شائع ہونی والی خبر میں ملٹری اکاﺅنٹس کو آپریٹو سوسائٹی میں ہونے والی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی تھی اور سوسائٹی میںموجود متاثرین کا مﺅقف بھی تحریر کیا گیا جس کے بعد نیب کے اعلی افسران کی جانب سے باقاعدہ انوسٹی گیشن ٹیم کو ملٹری اکاﺅنٹس کو آپریٹو سوسائٹی بھجوا دیا گیا جہاں نیب سے آنیوالی ٹیم نے ملٹری اکاﺅنٹس کوآپریٹو سوسائٹی میں مختص کی جانے والی قبرستان کمیونٹی، سنٹر،سکول، پارکس کی جگہ کا وزٹ کیا بلکہ وہاں پر موجود متاثرین کے بیان بھی قلمبند کئے گئے اس موقع پر ملٹری اکاﺅنٹس کو آپریٹو سوسائٹی کے سینکڑوں شہری بھی موقع پر اکٹھے کئے جنہوں نے سوسائٹی میں جاری بے ضابطگیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا نیب کی ٹیم نے متاثرین کو کہا آئندہ چند روز میں اصل حقائق آنے کے بعد اس کیس کا میرٹ پر فیصلہ کیا جائے گا۔ ملٹری اکاﺅنٹس کو آپریٹو سوسائٹی کے متاثرین نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں امید ہے کہ آئندہ چند روز میں نیب میں شروع کی جانے والی انکوائری کا فیصلہ ہو جائے گا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ خود ساختہ ڈائریکٹر لینڈ ظہرالدین بابر نے مسلح افراد کو سوسائٹی میں بھیج کر نیب کی ٹیم کوآگاہی دینے والے متاثرین کو روکنے کی کوشش کی ہے بلکہ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی ہیں جس کی صورت میں ان سے جھگڑا بھی ہوا جس کو نیب کی انوسٹی گیشن ٹیم نے موقع پر رفع دفع کروا دیا متاثرین کا کہنا ہے کہ ہمیں اصل حقائق سے روکنے کیلئے سابقہ عہدیداران بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...