والڈسٹی پراجیکٹ کی خود مختاری ختم‘محکمہ بلدیات کے ماتحت کردیا گیا

والڈسٹی پراجیکٹ کی خود مختاری ختم‘محکمہ بلدیات کے ماتحت کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) والڈ سٹی پروجےکٹ کی خود مختاری ختم کر دی گئی ہے، اور آئندہ کےلئے اس پروجےکٹ کو محکمہ بلدےات کے ماتحت کر دےا گےا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹےفکشن جاری کر دےا گےا ہے، بتاےا گےا ہے، سابق دور حکومت مےں والڈ سٹی پروجےکٹ شروع کےا گےا تھا۔ اس پروجےکٹ کے ذمہ والڈ سٹی کو اس کی قدےم ثقافت اور پرانی عمارتوں کی بحالی تھا۔ جس کےلئے ورلڈ بنک نے بھی فنڈنگ کی ذرائع نے بتاےا ہے، کہ اس پروجےکٹ کے کئی پی ڈی تبدےل ہوئے لےکن کروڑوں روپے ضائع کر دئےے گئے جو زےادہ تر تنخواہوں مےں بھی خرچ کئے گئے مگر موقع پر کچھ نہےں ہوا اور کئی سال گزرنے کے باوجود کوئی پروجےکٹ تےار کئے گئے۔ ماسٹر پلان پر عمل درآمد نہ ہو سکا بتاےا گےا ہے، کہ جس پر حکومت نے اس پروجےکٹ کی خودمختاری ختم کر دی ہے۔ ذرائع نے بتاےا ہے، کہ محکمہ بلدےات نے پروجےکٹ انڈر آتے ہےں فنڈز اور اخراجات کی تحقےقات کرانے کا فےصلہ کےا ہے ۔