ہائیکورٹ انتظامی کمیٹی کا ماتحت عدلیہ کے 5ججوں کیخلاف انضباطی کارروائی کا حکم

ہائیکورٹ انتظامی کمیٹی کا ماتحت عدلیہ کے 5ججوں کیخلاف انضباطی کارروائی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی نے ماتحت عدلیہ کے پانچ ججوں کے خلاف انضباطی کارروائی کے حوالے سے مختلف احکامات جاری کئے۔گزشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہواجس میں ماتحت عدلیہ کے متعلق اہم نوعیت کے انتظامی معاملات پر غوروغوض کیا گیا ۔اجلاس میں مس کنڈکٹ پر سینئر سول جج رانا محمدخان کو جبری ریٹائر جبکہ سیشن جج محمد سرور خان اور ایڈیشنل سیشن جج احسن محبوب بخاری کو حتمی شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔کمیٹی نے ایڈیشنل سیشن جج زبیرشہزادکیانی اورصداقت اﷲخان کومعمولی نوعیت کی سزائیں سنائیں جبکہ سیشن جج محمد اسلم، سینئر سول جج گلزار احمد اور سول جج جواد عالم اور خالد یعقوب کے خلاف محکمانہ کارروائی ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -