بخش الٰہی قتل، سرکاری ملازمین کا احتجاجاً ایک ہفتہ دفاترکی تالہ بندی کا اعلان

بخش الٰہی قتل، سرکاری ملازمین کا احتجاجاً ایک ہفتہ دفاترکی تالہ بندی کا ...

لاہور (خبرنگار) پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین نے اے جی آفس پنجاب ایپکا کے صدر بخش الٰہی کے قتل پر لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری دفاتروں کی آج سے ایک ہفتہ کے لئے تالہ بندی اور سوگ کا اعلان کیا ہے، ایپکا کے صوبائی صدر حاجی ارشاد چودھری،صوبائی رہنما لالہ اسلم اور یونس بھٹی نے گزشتہ روزہائیکورٹ کے سامنے ملازمین کے احتجاجی مظاہرے اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایپکا کے رہنما بخش الٰہی کے قتل پر سرکاری ملازمین خاموش نہیں بیٹھیں گے اور آج سے ایک ہفتہ کے لئے لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری دفاتروں میں مکمل طور پر تالہ بندی اور دفاتروں میں مکمل طور پر سوگ منایا جائے گااوراس کے باوجود ایپکا کے رہنما بخش الٰہی کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو ملازمین وزیراعلیٰ ہاﺅس اور ٹینٹ آفس کا گھیراﺅ کریں گے اور بخش الٰہی کے قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھا جائے گا، قبل ازیں ملازمین نے بخش الٰہی کے قتل کے خلاف اے جی آفس پنجاب کے دفتر سے لاہور ہائیکورٹ جی پی او چوک تک احتجاجی ریلی نکالی اور ملازمین نے سینہ کوبی کی اور اے جی پنجاب اور اے جی آفس کے اعلیٰ افسروں کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...