لندن اولمپکس کی سیکیورٹی کیلئے مزید 2ہزار گارڈز تعینات

لندن اولمپکس کی سیکیورٹی کیلئے مزید 2ہزار گارڈز تعینات

لندن (بیورورپورٹ) برطانیہ نے ایک پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی کی جانب سے مزید گارڈز اولمپکس کے لئے تعینات کرنے پر معذرت کے بعد نیا منصوبہ تشکیل دیتے ہوئے مزید دو ہزار گارڈز کو اولمپکس سکیورٹی کیلئے تعینات کر دیا برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی وزیر کھیل ہگ رابرٹسن کا کہنا ہے کہ ستائیس جولائی سے شروع ہونے والے اولمپکس کھیلوں کی سکیورٹی کیلئے معاہدے کے مطابق جی فور ایس نامی کمپنی مطلوبہ گارڈز مہیا نہ کر سکی جن کا ہم نے مطالبہ کیا تھا جس کے بعد ایک غیر متوقع منصوبہ ترتیب دیتے ہوئے اولمپکس سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ہم نے مزید دو ہزار گارڈز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...