حالات اتنے خراب نہیں کہ انتخابات نہ ہوسکیں، گورنر بلوچستان

حالات اتنے خراب نہیں کہ انتخابات نہ ہوسکیں، گورنر بلوچستان

کوئٹہ (این این آئی)گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حالات اتنے بھی خراب نہیں کہ انتخابات نہ ہوسکیں، کوئٹہ میں یونیورسٹی لاءکالج کے کانووکیشن کے بعد جمعرات کے روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انتخابات وقت پر ہونگے نگران حکومت بھی بن جائیگی ا س مرحلے میں انتخابات قبل از وقت ہوں تو بھی فرق نہیں پڑے گا۔ اگر بلوچستان میں انتخابات نہ ہوسکے تو پورے پاکستان میں نہیں ہوسکتے بلوچستان میں امن وامان کا مسئلہ ضرو ر ہے مگر کنٹرول ہوسکتا ہے ،پشتون ہمارے بھائی ہیں کسی صورت نہیں چاہیں گے وہ ہم سے علیحدہ ہوں۔ پشتونوں کا اگر متفقہ فیصلہ ہے کہ انہیں صوبے سے علیحدہ ہونا ہے تو ان کی اپنی سرزمین ہے علاقہ ہے اور یہ ان کا حق ہے اس سے قبل یونیورسٹی لاءکالج کوئٹہ کے دسویں کانوکیشن کا انعقادکیا گیا گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی نے طلباءمیں گولڈ میڈل اور ڈگریاں تقسیم کیں گورنر بلوچستان نے لاءکالج کیلئے ایک کروڑروپیہ اور گولڈ میڈل حاصل کرنیوالے طلباءکیلئے ایک ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تقریب سے وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی ڈاکٹر رسول بخش رئیسانی لاءکالج کے پرنسپل بیرسٹر عدنان کاسی نے بھی خطاب کیا۔

مزید : صفحہ آخر