سندھ ہائیکورٹ نے ملک ریاض کی چار ہفتے کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی

سندھ ہائیکورٹ نے ملک ریاض کی چار ہفتے کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی

کراچی(ثناءنیوز ) سندھ ہائی کورٹ نے بحرےہ ٹاﺅن کے سابق سربراہ ملک ریاض کی چار ہفتے کے لیے 10 لاکھ کے مچلکوں کے عوض حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت کو ہدایت کی ہے کہ وہ چار ہفتوں کے دوران متعلقہ عدالت میں پیش ہو کر کیس کی کاروائی میں شریک ہوں۔ ملک ریاض نے شوکت حیات ایڈووکیٹ کے توسط سے سندھ ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست دائر کی جس کی سماعت جسٹس فاروق علی چندیہ پر مشتمل سنگل رکنی بینچ نے کی ۔ فاضل عدالت کے جج نے ملک ریاض کی حفاظتی ضمانت چار ہفتوں کے لیے منظور کرلی واضح رہے کہ راولپنڈی کی اینٹی کرپشن عدالت نے چند روز قبل ملک ریاض کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس کے بعد وہ سندھ ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کروانے کے لیے پیش ہوئے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...