کراچی ‘ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق‘شہریوں نے اسلحہ چھین کر 2ڈاکو مار دیئے

کراچی ‘ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق‘شہریوں نے اسلحہ چھین کر 2ڈاکو مار ...

کراچی (آن لائن) کراچی کے علاقے لانڈھی میں دکان میں ڈکیتی کے دوران عوام نے دو ڈاکوﺅں کو پکڑ کرانہی کے اسلحے سے ہلاک کر دیا جبکہ واقعے میں ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک شخص شاکر حسین بھی دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی نمبر چھ پر مٹھائی کی دکان میں دو ڈاکو واردات کیلئے آئے تھے جنہوں نے گن پوائنٹ پر لے کر لوٹ مار شروع کردی، لوگوں نے دیکھ کر شور مچانا شروع کردیا جس پر ڈاکوﺅں نے اسلحہ تان لیا اور فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر شاکر حسین نامی شخص زخمی ہوا جو بعد میں دم توڑ گیا، یہ دیکھ کر شہری مشتعل ہوگئے اور انہوں نے ڈاکوﺅں کے گرد گھیرا ڈال دیا اور ڈاکوﺅں سے اسلحہ چھین کر مبینہ طور پر ان ہی کے اسلحے سے فائرنگ کرکے دونوں ڈاکوﺅں کو شدید زخمی کردیا جنہیں بعد ازاں جناح اسپتال پہنچایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاکر دونوں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ دونوں ڈاکوﺅں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، پولیس اس حوالے سے تفتیش کر رہی ہے۔

مزید : صفحہ آخر