جعلی ادویات کیس میں فارماسٹس کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری داخلہ سے جواب طلب

جعلی ادویات کیس میں فارماسٹس کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے پی آئی سی کی جعلی ادویات کیس میں فارماسسٹ کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کےخلاف دائر درخواست پر سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی امیگریشن سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔گزشتہ روزکیس کی سماعت شروع ہوئی توعدالت کے روبرودرخواست گزار 5 فارماسسٹ کی جانب سے بتایاگیاکہ پی آئی سی کی جعلی ادویات کیس میں ہمارے خلاف کوئی قصورثابت نہیں ہوسکااس کے باوجودنام ای سی ایل میں شامل ہے اس کوخارج کیا جائے۔ عدالت نے درخواست سماعت کےلیے منظور کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

مزید : صفحہ آخر