کابینہ سیکرٹریٹ کمیٹی نے سی ڈی اے بورڈ کی تشکیل نوکا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی بنادی

کابینہ سیکرٹریٹ کمیٹی نے سی ڈی اے بورڈ کی تشکیل نوکا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی ...

 اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے سی ڈی اے بورڈ کی تشکیل نوکا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم کردی ، کمیٹی کے ارکان نے سی ڈی اے بورڈ میں ادارہ کے اپنے ارکان کی اکثریت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سی ڈی اے کے ملازمین کے علاوہ دیگر محکموں سے نمائندوں کو بورڈ میں شامل کرنے اور سی ڈی اے کے ملازمین کی دیگر محکموں میں باہمی تبادلہ کی تجویز دی ہے ۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس چیئرمین دیوان عاشق حسین بخاری کی زیر صدارت ہوا جس میں سی ڈی اے بورڈ کی تشکیل نو کو شفاف بنانے کے معاملے پر غور کیا گیا۔وفاقی ترقیاتی ادارہ کے چیئرمین فرخند اقبال نے کمیٹی کو بتایا کہ سی ڈی اے بورڈ 9 ارکان پر مشتمل ہے جس میں سے 6 ارکان کا تعلق سی ڈی اے سے ہے اس پر ارکان کمیٹی کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے کے ملازمین کسی بھی اہم فیصلے پر چیئرمین سی ڈی اے کی بات کو کیسے مسترد کرسکتے ہیں لہذا دیگر محکموں کے سیکرٹریز پر مشتمل سی ڈی اے بورڈ قائم کیاجائے، حمید اللہ جان آفریدی کی تجویز تھی کہ سی ڈی اے کے مالی معاملات کو بہتر بنانے کیلئے سی ڈی اے بورڈ میں سیکرٹری فنانس ، سیکرٹری پلاننگ ڈویژن اور اس جیسے اہم سیکرٹریز کو شامل کیاجائے تاکہ سی ڈی اے کو ملنے والی گرانٹس کی بروقت ریلیز کو یقینی بنایا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے کو بروقت گرانٹس کی ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے ٹھیکیداروں نے سی ڈی اے سے کام کرنا چھوڑ دیا ہے اور سی ڈی اے کی شہرت متاثر ہورہی ہے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...