میکسیکو ‘منشیات کے جرائم پر قابو پانے کےلئے موبائل فون سے استفادہ کی تجویز

میکسیکو ‘منشیات کے جرائم پر قابو پانے کےلئے موبائل فون سے استفادہ کی تجویز

واشنگٹن (اے پی پی) میکسیکو کے وزیرداخلہ نے منشیات سے متعلق جرائم پر قابو پانے کےلئے موبائل فون سے استفادہ کرنے کی تجویز دی ہے ۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کے زیر اہتمام ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الیجاندروپوئیرے نے کہا کہ منشیات کی سمگلنگ میں ملوث افراد کو پکڑنے کےلئے موبائل فون ساف ویئر ایپلیکیشنز سے مدد لی جائے۔ انہوں نے کہا کہ میکسیکو میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد ساڑھے 9 کروڑ ہوچکی ہے اور یہ موبائل فون خاص طور پر اس صورت میں کہ یہ تصاویر اور وڈیوز بھی بنا سکتے ہیں۔ منشیات کی سمگلنگ میں ملوث افراد بارے اہم اور فوری معلومات کے حصول کا بڑا اور موثر ذریعہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کےلئے شہریوں کی خدمات بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موبائل فونز کےلئے ایسے سافٹ ویئر تیار کئے جاسکتے ہیں جو منشیات کی سمگلنگ میں ملوث افراد بارے معلومات کو فوری طور پر قریب ترین پولیس سٹیشنز کو فراہم کردیں۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...