برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈکیمرون غیراعلانیہ دورہ پرافغانستان پہنچ گئے

برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈکیمرون غیراعلانیہ دورہ پرافغانستان پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل(اے پی پی) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون غیراعلانیہ دورہ پر افغانستان پہنچ گئے جہاں انھوں نے صوبہ ہلمند میں برطانوی فوجیوں اور مقامی سکیورٹی اہلکاروں سے ملاقات کی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے اعلٰی سطح کے وفدکے ہمراہ صوبہ ہلمند کے دورہ کے موقع پرقائم مقام گورنرنبی الہام سے بھی ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران افغانستان میں تعمیرنو، استحکام ، سکیورٹی کی منتقلی اورمقامی فورسزکی تربیت سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔ برطانوی وزیراعظم کو صوبہ ہلمندکی تازہ صورتحال پربھی بریفنگ دی گئی۔واضح رہے کہ صوبہ ہلمند میں برطانیہ کے تقریبا 7ہزارفوجی تعینات ہیں اوراس کو طالبان کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -