امریکی ریاست االبامامیں فائرنگ سے17افراد زخمی

امریکی ریاست االبامامیں فائرنگ سے17افراد زخمی

واشنگٹن(آ ئی اےن پی ) امریکی ریاست الباما میں فائرنگ کے واقعہ میں 17 افراد زخمی ہوگئے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ توسا کالوسا کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک مسلح شخص نے ایک بار میں فائرنگ کردی جہاں اس وقت 90 کے قریب لوگ موجود تھے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس فائرنگ کرنے والے شخص کو فوری طور پر گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...