لیڈی گاگا نے یونان میں محل کی تعمیر شروع کر دی

لیڈی گاگا نے یونان میں محل کی تعمیر شروع کر دی

لاس اینجلس (اے پی پی) ہالی وڈ کی گلوکارہ لیڈی گاگا نے یونان میں خریدی ہوئی زمین پر محل کی تعمیر شروع کر دی۔میڈیا کے مطابق لیڈی گاگا نے کہا کہ انہوں نے یونان کے شہر کریٹ میں گزشتہ سال زمین 10ملین پاﺅنڈز میں خریدی تھی۔ یہاں وہ ایک محل تعمیر کروا رہی ہیں جس میں گرجاگھر، ٹینس کورٹ، دو سوئمنگ پول بھی موجود ہونگے۔26سالہ گلوکارہ نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ وہ اپنا ذاتی محل تعمیر کروا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محل کی تعمیر کا کام جلد ہی مکمل ہو جائے گا۔

مزید : عالمی منظر