چین نے شمسی توانائی سے چلنے والی بسیں متعارف کروا دیں

چین نے شمسی توانائی سے چلنے والی بسیں متعارف کروا دیں

بیجنگ (اے پی پی) چین نے شمسی توانائی سے چلنے والی بسیں متعارف کروا دیں ۔ میڈیا کے مطابق شمسی توانائی سے چلنے والی بسیں صوبہ ہیلنگ جیانگ کے گیگی یار شہر میں موجود ایچ کیو ایل آٹو موبائل لمیٹڈ کمپنی کی تیار کردہ ہیں۔ بسوں میں 100مسافر باآسانی سفر کر سکتے ہیں۔ ایچ کیو ایل آٹو موبائل لمیٹڈ کمپنی کے حکام نے کہا کہ شمسی توانائی سے بسوں میں استعمال ہونے والی لیتھیم بیٹریز کی معیاد35فیصد تک بڑھ جاتی ہے انہی کی طرف سے یہ بسیں چلتی ہیں۔ بسوں پر ہر گھنٹے صفر اعشاریہ چھ سے صفر اعشارہ سات کلو واٹ بجلی کی کھپت آتی ہے۔

مزید : عالمی منظر