نیلسن منڈیلا 94 برس کے ہو گئے‘ دنیا بھر سے تہنیتی پیغامات موصول

نیلسن منڈیلا 94 برس کے ہو گئے‘ دنیا بھر سے تہنیتی پیغامات موصول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کےپ ٹاون(ثناءنیوز )امن کے پیامبر نیلسن منڈیلا 94 برس کے ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر انہیں دنیا بھر سے تہنیتی پیغامات موصول ہوئے۔ عالمی رہنما¶ں سمیت مقامی اسکولوں کے لاکھوں بچوں نے بھی انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ جنوبی افریقہ میں بدھ کو نیلسن منڈیلا کی 94ویں سالگرہ منائی گئی۔ دِن کے آغاز پر ملک بھر میں اسکولوں کے بچوں نے اپنے سابق صدر کے لیے ہیپی برتھ ڈے کا گیت گایا۔سوویتوکے علاقے میں ایک پرائمری اسکول کے پرنسپل پال رامیلا نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے گفتگو میں کہا: ہم سب کے لیے یہ بہت اہم دِن ہے۔ ہم یہاں بہت ہی اہم شخص کی سالگرہ منانے کے لیے جمع ہوئے ہیں، ایک ایسے شخص کی سالگرہ، جس نے ہمیں نسلی عصبیت سے آزادی دلائی۔ نیلسن منڈیلا نے اپنی سالگرہ کا دِن اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ گزارا۔ منڈیلا 2010 کے فٹ بال ورلڈ کپ کے بعد عوامی سطح پر سامنے نہیں آئے۔امریکا کے صدر باراک اوباما اور سابق امریکی صدر بِل کلنٹن نے سالگرہ کے موقع پر دنیا پر منڈیلا کے اثر و رسوخ کے لیے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔بِل کلنٹن اپنی بیٹی چیلسی کے ساتھ منڈیلا کے آبائی علاقے Qunu میں ان کے گھر بھی گئے، جہاں انہوں نے جنوبی افریقہ کے سابق صدر کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔اس دورے کے بعد کلنٹن نے اس دور کی یادیں تازہ کیں، جب وہ بطور امریکی صدر منڈیلا کے ساتھ رابطے میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تعلق آج بھی قائم ہے۔ بِل کلنٹن کا یہ بھی کہنا تھا کہ منڈیلا کی عمر رسیدگی کا یہ مطلب نہیں کہ عوام کے لیے ان کی خدمات کا سلسلہ تھم گیا ہے۔ امریکی صدر باراک اوباما اور خاتون اول میشل اوباما نے بھی نیلسن منڈیلا کو سالگرہ پر مبارکباد دی۔ انہوں نے امن کے لیے منڈیلا کی شخصیت کی اہمیت پر انہیں سراہا۔امریکی صدر اور خاتون اول نے ایک بیان میں کہا کہ منڈیلا نے تاریخ کا رخ بدلتے ہوئے اپنے ملک، براعظم اور دنیا کو تبدیل کیا ہے۔ نیلسن منڈیلا نے نسلی عصبیب کے خلاف تحریک میں اپنے کام کی وجہ سے 27 برس جیل میں گزارے۔ وہ 1990 میں رہا ہوئے اور 1993 میں انہیں نوبل امن انعام دیا گیا، جس کے ایک سال بعد وہ جنوبی افریقہ کے پہلے سیاح فام صدر منتخب ہوئے۔اقوام متحدہ 18جولائی کو یومِ منڈیلا قرار دے چکی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -