انتہائی مطلوب نازی ہنگری میں گرفتارکر لیا گیا

انتہائی مطلوب نازی ہنگری میں گرفتارکر لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنگری(اے این این ) انتہائی مطلوب نازی لاسلو چوٹاری کو ہنگری میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ نازی دور کے جنگی جرائم کے الزامات کا سامنا کرنے والے 97 سالہ چوٹاری کو تفتیش کے بعد نظر بند کر دیا گیا۔ چوٹاری زیمون ویزن تھال سینٹر کے مطلوب ان افراد میں سرفہرست ہے، جن پر نازی دور میں جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام ہے۔ چوٹاری پر الزام ہے کہ اس نے دوسری عالمی جنگ کے دوران قریب 16ہزار یہودیوں کی ہلاکت میں معاونت کی۔ تاہم چوٹاری نے الزامات سے انکار کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -