انتخابی مہم میںمنی لانڈرنگ کی آمدنی کااستعمال ہوا‘میکسیکو کی شکست خوردہ جماعت کا الزام

انتخابی مہم میںمنی لانڈرنگ کی آمدنی کااستعمال ہوا‘میکسیکو کی شکست خوردہ ...

میکسیکو سٹی (اے پی پی) میکسیکو کے صدارتی انتخابات میں ہارنے والی جماعت نے صدر اینرک پینانیٹو کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران منی لانڈرنگ کی آمدنی کو استعمال کرنے کے عمل کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ بائیں بازو کی جماعت کے رہنما اینڈریو منول لوپز نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس صدر اینرک پینانیٹو کی جماعت کی جانب سے صدارتی مہم کے دوران ناجائز آمدنی استعمال کرنے کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً 7.6 ملین ڈالرز ووٹرز کو دیئے گئے کہ وہ صدر اینرک پینانیٹو کے حق میں ووٹ ڈالیں۔ ان انکشافات کا اظہار انہوں نے ایک نیوز کانفرنس میں کیا۔ دوسری جانب صدر اینرک پینانیٹو کی جماعت پی آر آئی نے اینڈریو منول کے ان الزامات کو بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے۔

مزید : عالمی منظر