پیرو، پولیس کا گودام پر چھاپہ، لاکھوں مالیتی جعلی کرنسی برآمد
لیما (آ ئی اےن پی )پیرو پولیس نے ایک دارالحکومت میں گوادم پر چھاپہ مار کر لاکھوں جعلی ڈالر ، یورو اور مقامی کرنسی سول قبضے میں لے لی۔ گزشتہ روز پیرو میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پولیس سربراہ سیزر کورتیجو کا کہنا تھا چھاپے میں بیس لاکھ ڈالر، پندرہ لاکھ یورو اور دو لاکھ سول کے جعلی نوٹ ملے ہیں۔ پولیس نے نوٹ چھاپنے والی مشین بھی قبضے میں لے لی ہے۔