کینیڈا کے قدیم باشندوں کی تنظیم نے شان ایٹلیو کو دوبارہ اپنا قومی سربراہ منتخب کر لیا

کینیڈا کے قدیم باشندوں کی تنظیم نے شان ایٹلیو کو دوبارہ اپنا قومی سربراہ ...

اوٹاوا (اے پی پی) کینیڈا کے قدیم باشندوں کی تنظیم اسمبلی آف فرسٹ نیشن نے شان ایٹلیو کو دوبارہ اپنا قومی سربراہ منتخب کر لیا ۔ نیشنل چیف قدامت پسندوں کی اسمبلی 10 علاقائی چیفس کی ایگزیکٹو کمیٹی اور قدیمی افراد کے حقوق کے حوالے سے حکومت کے مشاورتی گروپ کا سربراہ ہوتا ہے۔ انتخابی عمل کے دوران پہلے مرحلے میں 4 خواتین سمیت 8 امیدواوں نے شرکت کی تاہم شان ایٹلیو نے تیسرے مرحلے میں 67 فیصد ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کر لی۔ شان ایٹلیو پہلی مرتبہ 2009ءمیں منتخب ہوئے جب فل فونٹین نے عہدے سے استعفیٰ دیا تاہم ان کے موجودہ انتخاب سے قبل ناقدین نے الزام لگایا تھا کہ ان کے وزیراعظم سٹیفن ہارپر کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں جن کا انہیں فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...