بھارت میں زیادہ ترآبادی کو بینائی سے متعلق شکایات ہیں‘سروے

بھارت میں زیادہ ترآبادی کو بینائی سے متعلق شکایات ہیں‘سروے

ممبئی (اے پی پی) بھارت میں آنکھوں کی نگہداشت پر زیادہ توجہ نہیںدی جاتی اس لئے وہاں کی زیادہ تر آبادی کو بینائی سے متعلق شکایات ہوتی ہیں ۔ عالمی سروے رپورٹ کے مطابق بھارت میں آنکھوں کا ماہانہ کی بنیاد پر طبی معائنہ نہیں کروایا جاتا۔ ہر 10میں سے ایک فرد آنکھوں کا طبی معائنہ نہیں کرواتا ۔زیادہ تر افراد اس لئے اپنی آنکھوں کا طبی معائنہ نہیں کرواتے کیونکہ ان کے خیال میں ان کی بینائی بالکل ٹھیک ہے اور انہیں بینائی کی شکایت نہیں اس کی اہم وجہ آنکھوں کی نگہداشت اور حفاظت سے متعلق عوام میں شعور کا نہ ہونا ہے ۔ طبی ماہرین کے مطابق عوام میں اس حوالے سے شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔اگر بروقت تشخیص ہو جائے تو 80فیصد آنکھوں کی بیماریوں کا علاج موجود ہے ۔

مزید : عالمی منظر