اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں پرانی عمارت منہدم کر دی

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں پرانی عمارت منہدم کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مقبوضہ بیت المقدس( اے این این )قابض اسرائیلی حکام کے ہدایت پر صہیونی فوجیوں اوربیت المقدس کی ضلعی حکومت نے قدیم فلسطینی شہرمیں ایک قدیم عمارت منہدم کردی۔ منہدم کردہ عمارت ایک سو سال پرانی بتائی جاتی ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق منہدم کردہ عمارت مقبوضہ بیت المقدس کے مرکزی علاقے سلوان میں العباسیہ کالونی میں تھی۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں دفاع اراضی کمیٹی کے چیئرمین فخری ابو دیاب نے میڈیا کو بتایا کہ صہیونی فوج کے بلڈوزروں نے بدھ کو مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان کے مقام پر عمارت کو گرانے کا عمل شروع کیا۔ اس موقع مقامی فلسطینی شہریوں نے صہیونی حکام کے اس ظالمانہ طرز عمل اور عمارت کی مسماری کےخلاف سخت احتجاج کیا، تاہم قابض فوج نے عمارت کی مسماری کا سلسلہ جاری رکھا۔ صہیونی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عمارت کو اس لیے گرایا جا رہا ہے کیونکہ یہ بغیر اجازت کے تعمیر کی گئی ہے۔ سماجی تنظیموں نے صہیونی حکومت کی اس بھونڈی دلیل پر سخت نکتہ چینی کی ہے اور کہا ہے کہ کیا آج سے ایک سو سال قبل اسرائیل کی کونسی ایسی حکومت تھی جسے عمارت کی تعمیر کے لیے منظوری لی جاتی۔خیال رہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اوربیت المقدس میں فلسطینیوں کی عمارات اور مکانات کی مسماری اب معمول کا حصہ بن چکا ہے۔ اسرائیلی حکومت فلسطینی علاقوں میں شہریوں کے مکانات کو غیر قانونی قراردے کر انہیں مسمار کر ہی ہے اور ان کی جگہ یہودیوں کے لیے فلیٹس اور کالونیاں تعمیر کی جا رہی ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -