غاصب یہودیوں کا حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر دھاواc
نابلس(ثناءنیوز )سیکڑوں انتہا پسند یہودی آباد کاروں نے بدھ کے روز علی الصبح مغربی کنارے کے شہر نابلس میں واقع جلیل القدر پیغمبر حضرت یوسف علیہ السلام کی قبر مبارک پر دھاوا بول کر یہاں پر تلمودی عبادات کی ادائیگی کی۔ مسلمانوں کے اس مقدس مقام کی بے حرمتی پر اہل علاقہ میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ ہزار کے قریب یہودی آبادکار اسرائیلی فوجیوں کی بڑی تعداد کے جھرمٹ میں متعدد بسوں میں سوار ہوکر قبر کے اطراف پہنچے، اس دوران علاقے میں موجود فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز علاقے سے غائب ہوگئیں اور انتہا پسند یہودی علاقے میں دندناتے رہے۔
سیکڑوں آباد کاروں نے مزار یوسف میں گھس کر اپنی مذہبی عبادات ادا کیں اور مزار مبارک کی بے حرمتی کرتے رہے۔ اس دوران علاقے کے مشتعل فلسطینی نوجوانوں کی اسرائیلی فورسز سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔