نئے انتخابی قانین ، لاکھوں امریکی حق رائے دہی سے محروم ہوسکتے ہیں
واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ کی 10 اہم ریاستوں میں حال ہی میں متعارف کرائے جانے والے انتخابی قوانین کے باعث لاکھوں شہری حق رائے دہی سے محروم ہو سکتے ہیں۔ امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق جارجیا، انڈیانا، ٹیکساس، کنساس، مسی سپی، پنسلوانیا، ساﺅتھ کیرولائنا ٹینیسی، وسکونسن اور الباما میں نئے انتخابی قوانین کے مطابق شہریوں کیلئے ووٹ کاسٹ کرتے وقت تصویری شناخت لازمی قرار دیدی گئی ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ تمام ریاستوں میں حزب اختلاف کی جماعت ریپبلکن پارٹی کا اثرورسوخ نسبتاً زیادہ ہے اور اس اقدام کے نتیجہ میں متاثر ہونے والے ووٹرز کی زیادہ تعداد کی ہمدردیاں موجودہ حکمران جماعت ڈیمو کریٹک پارٹی سے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان ریاستوں کے دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے ووٹرز کی بڑی تعداد آئندہ صدارتی انتخاب کے موقع پر ووٹ ڈالتے وقت تصویر شناخت پیش نہیں کر سکتی۔