جرار رضوی انوشکا شرما کو کاسٹ کرنے بھارت روانہ جائینگے

جرار رضوی انوشکا شرما کو کاسٹ کرنے بھارت روانہ جائینگے

لاہور(این این آئی) فلم ڈائریکٹر وپروڈیوسرجرار رضوی اپنی فلم کے لئے بالی وڈ ادکاروں عمران ہاشمی اور انوشکا شرما کو کاسٹ کرنے کیلئے 23جولائی کو بھارت روانہ ہونگے ۔تفصیل کے مطابق نامور فلم ڈائریکٹر وپروڈیوسرجراررضوی بھارٹی اداکاروں عمران ہاشمی اور انوشکا شرما کی اپنی نئی فلم کے لئے کاسٹ کریں گے اس حوالے سے وہ بالی وڈ اداکاروں سے معاہدہ کرنے کے لئے 23جولائی کو بھارت روانہ ہونگے ۔ جرار رضوی کی نئی فلم میں پاکستانی اور بھارتی اداکار کام کریں گے دوسری جانب فلمی حلقوں نے جرار رضوی کی بالی وڈ اداکاروں کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہجرار رضوی کو پاکستان میں بہترین ٹیلنٹ نظر کیوں نہیں آتا ایک طرف ہم بھارٹی فلم کی پاکستان میں ریلیز پر اعتراض کرتے ہین اور دوسری جانب ہم بالی وڈ اداکاروں کو کاسٹ کرنے کو پڑتے ہیں ۔فلمی حلقوں نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے موجودہ بحران کے ذمے دار کچھ میر صادق اور میر جفبر ہیں جو نئے چہروں کے ساتھ اپنی فلم انڈسٹری سے غداری کر رہے ہیں ۔

مزید : کلچر