بچپن میں میرا اداکارہ بننے کا شوق نہیں تھا،پراچی ڈیسائی

بچپن میں میرا اداکارہ بننے کا شوق نہیں تھا،پراچی ڈیسائی

ممبئی(نیٹ نیوز)بھارتی اداکارہ پراچی ڈیسائی نے کہا ہے کہ بچپن میں میرا اداکارہ بننے کا شوق نہیں تھا میں ڈاکٹر بننا چاہتی تھی لیکن اچانک فلموں میں اداکاری شروع کی اور اس کے بعد ایسا شوق پیدا ہوا کہ اب اس شعبے سے الگ ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتی ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے اب تک جتنا بھی کام کیا ہے اس کو بہت پسند کیا گیا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ میں محنت پر یقین رکھتی ہوں اور محنت سے کیا جانے والا کام ضرور پسند کیا جاتا ہے اس وقت میں دو فلموںمیں اداکاری کرنے میں مصروف ہوں جو جلد نمائش کے لئے پیش کردی جائیں گی ان دونوں فلموں میں میرے کردار بہت اہمیت کے حامل ہیں۔

مزید : کلچر