راجیش کی کامیاب جوڑی شرمیلا اور ممتاز کے ساتھ بنی

راجیش کی کامیاب جوڑی شرمیلا اور ممتاز کے ساتھ بنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی ( نیٹ نیوز) راجیش کھنہ نے اپنے دور کی تمام بڑی ہیروئنز کے مدمقابل کام کیا سب سے زیادہ کاکا جی کی جوڑی شرمیلا ٹیگور اور ممتاز کے ساتھ کامیاب رہی۔ راجیش کھنہ وہ ادکار تھے جن کے چاہنے والے صرف عام لوگ نہیں تھے بلکہ راجیش کھنہ فلم انڈسٹری کے دیگر اداکاروں کےلئے بھی مثالی اداکار تھے۔ لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی ہیروئنز راجیش کھنہ کے ساتھ کام کی خواہش مند تھیں۔ راجیش کھنہ کی جوڑی سب سے زیادہ اداکارہ ممتاز اور شرمیلا ٹیگور کے ساتھ کامیاب رہی۔ گانا چنگاری کوئی بھڑکے راجیش کھنہ کی جوڑی ہیما مالنی کے ساتھ بھی ہٹ رہی۔ گانا تو نے او رنگیلے کیسا جادو کیا زینت امان کے ساتھ بھی کاکا کی جوڑی پسند کی گئی گانا۔ ہم دونوں دو پریمی دنیا چھوڑ چلے راجیش کھنہ نے ریکھا کے مدمقابل بھی کام کیا۔ گانا ہمیں اور جینے کی چاہت نہ ہوتی رینا رائے کے ساتھ بھی راجیش کی جوڑی کو پسند کیا گیا۔ سری دیوی کے ساتھ راجیش کھنہ نے چند ہی فلموں میں کام کیا جسے کافی پسند کیا گیا۔ سمیتا پاٹیل کے ساتھ دو فلموں میں کام کیا دونوں میں سمیتا کو راجیش کے مدمقابل پسند کیا گیا۔ گانا میں تیرا شہر چھوڑ جاو¿ں گا ٹینا مونیم کے ساتھ ایک ہی فلم سوتن میں کام کیا فلم ہٹ رہی اور جوڑی کو پسند کیا گیا۔ گانا شاید میری شادی کا خیال راجیش کھنہ نے پاکستانی اداکارہ سلمیٰ آغا کے ساتھ بھی فلم اونچے لوگ میں کام کیا۔ راجیش کھنہ اب اس دنیا میں نہیں لیکن کاکا جی کا فن ہمیشہ ان کی یاد دلاتا رہے گا۔

مزید :

کلچر -