کرینہ نے اپنے بھانجے کوگڈ لکنگ شخص قراردیدیا

کرینہ نے اپنے بھانجے کوگڈ لکنگ شخص قراردیدیا

ممبئی( نیٹ نیوز)سیف علی خان کے مداحوں کو یہ سن کرحیرت ہوگی کہ کرینہ کپور نے چھوٹے نواب کو گڈ لکنگ شخص کی فہرست سے آﺅٹ کردیا ہے کیوں کہ بےبو کو کوئی اور پسند ہے۔ کرینہ کپورکےلاکھوں دیوانے ہیں لیکن ان کی نظر وں کو جو سب سے زیادہ بھاتا ہے وہ کوئی اور نہیں بہن کرشمہ کپورکا بیٹا کیان ہے۔ خالہ جان نے اپنے دوسالہ بھانجے کو دنیا کا سب سے خوبصورت فرد قراردیدیا ہے۔ بےبوکہتی ہیں کہ انہوں نے اپنے لیپ ٹاپ کےوال پیپرپر صرف کیان ہی کی تصویر سجائی ہوئی ہیں۔ جب کرینہ سےان کے منگیتر سے متعلق سوال کیا گیا توانہوں نے مسکرا کرجواب دیا کہ سیف تو ان کے ہیرو ہیں سپرہیرونہیں۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...