بھارتی فلم ستیا گھر کی شوٹنگ دسمبر میں شروع ہوگی

بھارتی فلم ستیا گھر کی شوٹنگ دسمبر میں شروع ہوگی

ممبئی (نیٹ نیوز)بالی وڈ بیوٹی کرینہ کپور اور بگ بی امتیابھ بچن کئی سال بعد فلم ستیا گھر میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے ۔ بالی وڈ ڈائریکٹرز ان دونوں بڑےاداکاروں کو ایک ساتھ فلم میں کاسٹ کر نے کیلئے بے چین تھے لیکن دونوں کے آ ڑے آ رہے تھے ان کے خاندانی رشتے یعنی جونیئر بچن اور کرشمہ کپور۔کرشمہ کپور نے ابھیشیک بچن سے منگنی کیا توڑی بگ بی نے تو کرینہ کےساتھ کام کر نے سے ہی انکار کردیا لیکن ڈا ئیریکٹرپراکاش جہا نے یہ کار نا مہ کردکھا یا اوران بڑے اداکاروں کو فلم ”ستیا گھر “میں ایک ساتھ کام کر نے پر آ مادہ کر لیا ۔فلم کی شوٹنگ دسمبرمیں بھو پال میں ہوگی۔ بے بو اوربگ بی آ خری بار ایک ساتھ2004ءمیں فلم دیومیں نظر آ ئے تھے ۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...