اداکار اورنگزیب لغاری کے صاحبزادہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
لاہور(این این آئی)فلم ٹی وی کے سینئر اداکاراورنگزیب لغاری کے صاحبزادے جہانزیب لغاری رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ۔گزشتہ روز مقامی ہال میں ان کے بیٹے کی دعوت ولیمہ تھی جس میں اداکار قوی خان‘عرفان کھوسٹ‘انور علی ‘جواد وسیم ‘سید نورسمیت شوبز سے وابستہ نامور شخصیات نے شرکت کی ۔شادی کے موقع پر فنکاروں نے اورنگزیب لغاری کے صاحبزادے کی شادی پرمبارکباد دی اور نو بیاہتا جو ڑے کیلئے نئی خواہشات کا اظہار کیا ۔