زندگی میں کامیابی کا راز مسلسل محنت میں چھپا ہے ،حسن مراد

زندگی میں کامیابی کا راز مسلسل محنت میں چھپا ہے ،حسن مراد

لاہور(این این آئی) فلم ،ٹی وی اور تھیٹر کے اداکار حسن مراد نے کہا ہے کہ زندگی میں کامیابی کا راز مسلسل محنت میں چھپا ہے جو بھی شخص کسی شعبہ سے وابستہ ہو مسلسل محنت سے اپنا مقام ضرور پیدا کر لیتا ہے ۔حسن مراد نے کہا ہے کہ شوبز میں میری کامیابی کا راز محنت کے ساتھاپنے سینئر اداکاروں کا احترام اور والدین کی دعاﺅں کا نتیجہ ہے خدا نے مجھے جو مقام ،عزت عطا کی ہے میں اسی پر مطمین ہوں ۔انہوں نے ”این این آئی“سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو برا کہنے سے پہلے پمیں اپنے گریبان میں دیکھنا چاہیے اگر ہم پہلے اپنی اصلاح کریں تو بہت سے مشکلات ختم ہو سکتی ہیں ۔حسن مراد نے کہا کہ میں ان تمام سینئر اداکاروں سے اپیل کرتا ہوں جو کسی وجہ سے تھیٹر سے کنارا کشی اختیار کر چکے ہیں وہ اسٹیج ڈرامہ کی بہتری کے لئے دوبارہ میدانمیں آئیں اور ہم سب کی رہنمائی کریں ۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...