لیڈی گاگا کے خوابوں کے محل کی تعمیر شروع

لیڈی گاگا کے خوابوں کے محل کی تعمیر شروع

لاس اینجلس ( نیٹ نیوز) ہالی وڈ گلوکارہ لیڈی گاگا نے یونان میں خریدی ہوئی زمین پر محل کی تعمیر شروع کر دی۔ میڈیا کے مطابق لیڈی گاگا نے کہا کہ انہوں نے یونان کے شہر کریٹ میں گزشتہ سال زمین 10 ملین پاﺅنڈز میں خریدی تھی۔ یہاں وہ ایک محل تعمیر کروا رہی ہیں جس میں گرجاگھر، ٹینس کورٹ، دو سوئمنگ پول بھی موجود ہونگے۔26 سالہ گلوکارہ لیڈی گاگا نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ وہ اپنا ذاتی محل تعمیر کروا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محل کی تعمیر کا کام جلد ہی مکمل ہو جائے گا۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...