ہالی ووڈ فلم” آئس ایج فور“ نے ا مریکی اور کینیڈین باکس آفس پر46 ملین ڈالر کا بزنس کرلیا

ہالی ووڈ فلم” آئس ایج فور“ نے ا مریکی اور کینیڈین باکس آفس پر46 ملین ڈالر کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن ( نیٹ نیوز) ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم” آئس ایج فور“ نے کامک ہیرو اسپائیڈرمین کی نئی فلم کو مات دے دی۔ اور گزشتہ ہفتے میں ریکارڈ بزنس کر کے باکس آفس پر اجارہ داری برقرار رکھی ہے۔اینی میٹڈ فلم آئس ایج کانٹینینٹل ڈرفٹ نے باکس آفس پر اپنے مقابل امیزنگ اسپائیڈرمین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے امریکی اور کینیڈین باکس آفس پر 46 ملین ڈالر کا بزنس کرلیا ہے۔شرارتوں سے بھرپور اینی میٹڈ فلم سینما گھروں میں مقبول ہوئی ہے اور باکس آفس پر بدستور اجارہ داری برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ اینڈریو گارفیلیڈ کی امیزنگ اسپائیڈر مین 35 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

مزید :

کلچر -