سلمان خا ن نے 3کروڑ کا فلیٹ 20کروڑ روپے میں خرید لیا
ممبئی ( نیٹ نیوز)بالی ووڈ دبنگ ہیروسلمان خان زیادہ پیسے دے کر مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ تین کروڑکا فلیٹ بیس کروڑمیں خریدا۔ بالی ووڈ کے پلے بوائے سلمان خان ہمیشہ ہی کسی نہ کسی مشکل کا شکار ہوتے رہتے ہیں۔ اس بار عجیب مصیبت میں پھنسے ہیں۔ سلمان نے بندرا میں خریدا ایک فلیٹ جس کی مالیت تین کروڑ روپے ہے مگر سلو بھائی نے اس کی قیمت ادا کی بیس کروڑ روپے۔ اس بات پر پراپرٹی حکام نے سلمان کو لیا آڑے ہاتھوں کہ تین کی چیز کے بیس کیوں دیے بھیا۔ مہنگا فلیٹ لینا ہی تھا تو ممبئی میں لیتے، جہاں چالیس پچاس کروڑ عام بات ہے۔