علی حیدر کی صوفیانی میوزک البم ممبئی میں ریلیز کردی گئی

علی حیدر کی صوفیانی میوزک البم ممبئی میں ریلیز کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی( نیٹ نیوز)پاکستانی گلوکار علی حیدر کی صوفیانی میوزک البم ممبئی میں ریلیز کردی گئی۔ ممبئی میں علی حیدر کی لائیو پرفارمنس سے بھارتی شائقین مست ہوگئے۔پاکستانی گلوگار علی حیدر نے صوفیانہ کلام پر مبنی اپنا البم کی جاناں میں کون شوبز سٹی بالی ووڈ میں ریلیز کردیا۔ اس موقع پر علی حیدر نے لائیو پرفارمنس بھی پیش کی۔ تقریب میں بھارتی شائقین کی بڑی تعداد شریک تھی۔ علی حیدر کے اس البم میں صوفی شاعر بابا بلھے شاہ، شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی اور شاعر عوام حبیب جالب کا کلام شامل ہے۔

مزید :

کلچر -