لاس اینجلس، فلم سٹیپ اپ ریولیوشن کا رنگا رنگ پریمئر

لاس اینجلس، فلم سٹیپ اپ ریولیوشن کا رنگا رنگ پریمئر

لاس اینجلس ( نیٹ نیوز) ہالی ووڈ فلم سٹیپ اپ ریولیوشن کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمئر ریڈ کارپٹ پر ایک گروپ کے رقص سے ہوا۔ ریڈ کارپٹ پر اداکار ریان گز مین اور کیتھرین میک کارمک کی موجودگی نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ یہ”سٹیپ اپ “ سیریز کی چوتھی فلم ہے۔ فلم میں کیتھرین نے ایک چھوٹے شہر کی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جو رقاصہ بننے کا خواب لے کر میامی آتی ہے۔ فلم ستائیس جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید : کلچر