شاہدہ منی، حمیرا ارشد نئی آڈیو البم کی تیاریوں میں سرگرم
لاہور(آئی این پی) گلوکارہ شاہدہ منی، حمیرا ارشد، حمیرا چنا، سائرہ نسیم، انور رفیع سمیت دیگر گلوکار عیدالفطر کے بعد اپنی نئی آڈیو البم ریلیز کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ان دنوں یہ تمام گلوکار بڑی محنت سے اپنے گانے ریکارڈ کرا رہے ہیں۔ ان گلوکاروں کا کہنا ہے کہ ہم نے شائقین کے مزاج کو مد نظر رکھ کر کلام ا ور دھنوں کا چناو¿ کیا ہے۔ امید ہے کہ سننے والوں کو ہمارے گانے ضرور پسند آئیں گے۔ ان آڈیو آئٹمز میں کچھ گانوں کی ویڈیوز بھی بنائی جائیں گی جو مختلف ٹی وی چینلز پر ٹیلی کاسٹ کی جائینگی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو تین برسوں سے کسی معروف سنگر کی نئی آڈیو البم ریلیز نہیں ہو سکی۔