کترینہ محنتی اداکارہ ہیں ا س لئے پسند ہے، سلمان خان

کترینہ محنتی اداکارہ ہیں ا س لئے پسند ہے، سلمان خان

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ باڈی گارڈ سلمان خان نے کہا ہے کہ کترینہ انتہائی محنتی اداکارہ ہے جس کیلئے وہ اس کو پسند کرتے ہیں تاہم سلمان خان کے مطابق وہ فلمی جوڑا تو ضرور ہیں لیکن حقیقی زندگی میں ان کا اور کترینہ کا جوڑا نہیں ہے۔ ممبئی میں فلم ”ایک تھا ٹائیگر“ کا گانا”ماشالائ“ کی ریلیز کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سلمان نے کترینہ کی موجودگی میں کہا کہ مذکورہ گانے کیلئے کترینہ نے 5 سے 7 دن لگاتار محنت کی جبکہ انہوں نے اس کے مقابلے کیلئے کچھ خاص محنت نہ کی یہی وجہ ہے کہ وہ گانے میں کترینہ کے مقابلے خاصے ڈھب محسوس ہو رہے ہیں ۔ سلمان خان نے کہا کہ پا کستان میں فلم ایک تھا ٹائیگر پر عائد پابندی کو دور کرنے کیلئے انہیں پاکستان جانا پڑ گیا تو وہ ضرور جائیں گے۔ اس موقع پر کترینہ نے کہا کہ وہ بالی ووڈ میں اپنا مقابلہ خود ہی سے تصور کرتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئٹم سانگ گرل نہیں ہیں اب تک جتنے اس قسم کے گانے انہوں نے کئے اپنے دوستوں کو فیور دینے کیلئے ان کی درخواست پر کئے ہیں ۔

مزید : کلچر