اداکارہ ثنا ءکا ہدایت کاری کے میدان میں آنےکا فیصلہ

اداکارہ ثنا ءکا ہدایت کاری کے میدان میں آنےکا فیصلہ

لاہور(اے این این ) کسی فلم کی کامیابی میں اچھی کاسٹ، اداکاری اور عمدہ ہدایت کاری بہت اہم کردارادا کرتی ہیں۔ لالی وڈ میں زیادہ تر ہدایت کار وہ ہیں جو ماضی میں کبھی اچھے اداکار بھی رہے تھے۔ پری چہرہ اداکارہ ثنا کے متعلق بھی کچھ اسی قسم کی اطلاعات ہیں کہ وہ اداکاری کے بعد ہدایت کاری کے میدان میں اترنے والی ہیں اور اس کے لئے انہوں نے باقاعدہ پلاننگ شروع کردی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ ہدایتکاری کا آغاز کب سے کرتی ہیں۔

مزید : کلچر